امریکہ کے جواب میں پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں پر پابندیاں لگا دیں

امریکی سفارت کاروں کو پاکستان میں نقل وحمل سے پیشتر  متعلقہ پاکستانی حکام سے اجازت نامہ لینا پڑے گ

968815
امریکہ کے جواب  میں پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں پر پابندیاں لگا دیں

متحدہ امریکہ  میں حکومت کی طرف سے  پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت  کومحدود کرنے بعد پاکستان نے بھی امریکی سفارت کاروں پر جوابی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  نوٹس  کے مطابق پاکستانی ہوائی اڈوں پر آمدورفت کے وقت امریکی سفارتخانے کے سامان کی ترسیل کے امور ویانا کنونشن کے دائرہ کار میں سر انجام دیے جائینگے۔ علاوہ ازیں امریکی سفارت کاروں کو پاکستان میں نقل وحمل سے پیشتر  متعلقہ پاکستانی حکام سے اجازت نامہ لینا پڑے گا۔

مراسلے کے مطابق  امریکی سفارتخانےکی ذاتی  یا کرائے پر لی گئی گاڑیوں پر کالاشیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ زیر استعمال گاڑیوں پر اصلی نمبر پلیٹ لگانا لازمی ہو گا۔ امریکی سفارتخانےکی سرکاری  گاڑیوں پر ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ  کے علاوہ کسی دوسری نمبر پلیٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ امریکی سفارتخانے کو بائیو میٹرک کے ذریعے سم جاری کی جائے گی اور وہ غیر تصدیق شدہ/ غیر رجسٹرڈ سم استعمال نہیں کرسکے گا، اس کے ساتھ ساتھ امریکی سفارتخانہ بغیر این او سی کے کرائے کی جگہ نہیں لے سکتا اور نہ ہی اپنی موجودہ جگہ کسی کو دے سکتا۔

باور رہے  کہ امریکہ نے پاکستانی  سفارتی عملے پر پابندیاں  عائد کی  ہیں جن کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے ، جن کے تحت پاکستانی سفارتی اہلکار سفارتخانے سے 25 میل کے فاصلے کے اندر رہیں گے اور 25 میل سے باہر جانا  مقصود ہوا  تو انہیں  امریکی محکمہ خارجہ سے خصوصی اجازت  نامہ   حاصل کرنا  پڑے گا۔

 



متعللقہ خبریں