اقتدار کے اندھے گھوڑے کے کھائی میں گرنے پر ہی حکومت کو پارلیمنٹ یاد آئی: خورشید شاہ
خورشید شاہ نے کہا کہ آج سارے سیاست دان غیر محفوظ ہو چکے ہیں،حکومت سے بار بار کہا کہ آئیں بیٹھیں،مسائل پر بات کریں لیکن حکومت نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کبھی بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ کو صرف اپنے مقاصد ہی کے لیے استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون جب بھی مشکلات میں گھرتی ہے تو انہیں اس وقت ہی پارلیمنٹ یاد آتی ہےلیکن اس بار انہوں نے بہت دیر کردی ہے۔ اب انہیں اس وقت پارلیمنٹ یاد آئی ہے جب چڑیا ں چگ گئیں کھیت۔
انہوں نے کہا کہ آج سارے سیاست دان غیر محفوظ ہو چکے ہیں،حکومت سے بار بار کہا کہ آئیں بیٹھیں،مسائل پر بات کریں لیکن حکومت نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اقتدار کے اندھے گھوڑے پر سوار تھے ،آخر اندھے گھوڑے نے حکمرانوں کو کھائی میں گرا دیا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ یہ افسوس کا مقام ہے، ہم کہاں احتجاج کریں،سیاستدان ایک ایک کر کے مارے جائیں گے ، کوئی ہم پر رونے والا بھی نہیں ہو گا۔
متعللقہ خبریں
پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ حکومت کونسل کا 23 واں اجلاس
CHG کے موجودہ چیئر کی حیثیت سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف آئندہ CHG اجلاس کی صدارت کریں گے