فنی تعلیم کی اہمیت: اسلام آباد کانفرنس کا انعقاد ترکی کے تجربات سے آگہی

پاکستان کے قومی ادارہ برائے تکنیکی و فنی تعلیم  کے زیر اہتمام ایک کانفرنس  اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ترکی کی نمائندگی  ترک ادارہ برائے  رابطہ و تعاون   کے  نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر  برول  چیتین نے کی

966532
فنی تعلیم کی اہمیت: اسلام آباد کانفرنس کا انعقاد ترکی کے تجربات سے آگہی

  پاکستان کے قومی ادارہ برائے تکنیکی و فنی تعلیم  کے زیر اہتمام ایک کانفرنس  اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔

    اس کانفرنس   کا مقصد   فنی و تکنیکی   تعلیم کے شعبے میں  مختلف ممالک  کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا تھا  جس  میں ترکی کی نمائندگی  ترک ادارہ برائے  رابطہ و تعاون   کے  نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر  برول  چیتین نے کی۔

 پاکستان کے وزیر تعلیم  محمد بلیغ الرحمان   نے بتایا کہ حکومت  فنی تعلیم کو اہمیت دیتی ہے  اور ہمارا ماننا ہے   فنی  تعلیم سے آراستہ  نوجوانوں کو   روزگار کے مواقع دینے میں نجی شعبے کا کردار کافی موثر رہے گا۔

 اس موقع پر   ادارہ تکنیکی و فنی  تعلیم کے صدر  ذولفقار  احمد چیمہ نے  کہا کہ  ہم نے گزشتہ سال  اس سلسلے میں ترکی کا دورہ بھی کیا تھا  اور  ترک حکام سے اس شعبے   کے تجربات جاننے کی کوشش کی تھی۔

 بعد ازاں کانفرنس کا اختتام صدر ممنون حسین کی جانب سے تقسیم اسناد کے ساتھ  ہوا ۔

 



متعللقہ خبریں