نوازشریف اورزرداری دوایسے ظالم حکمران ہیں جنہوں نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کردیاہے: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے، یہ جب بھی دباؤ میں آتے ہیں تو اخلاقی طور پرنیچے گرجاتے ہیں۔آصف زرداری سے متعلق بھی تحقیقات ہونی چاہیے، آصف زرداری نے چوری کرکے باہرمحلات بنائے ہیں

963926
نوازشریف اورزرداری دوایسے ظالم حکمران ہیں جنہوں نے پاکستان  کی جڑوں کو کھوکھلا کردیاہے: عمران خان

 اے ٹی سی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی احتجاج پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنا قانون کا غلط استعمال ہے۔ مجھ پردہشت گردی کا کیس بنایا گیا، مقدمےسے بریت پر خوش ہوں، پی ٹی آئی جب پاورمیں آئے گی توسیاسی لیڈروں کے خلاف قانون کےغلط استعمال کوختم کرے گی۔ نوازشریف اورزرداری نے جوظلم کیا وہ تو آمروں نے بھی نہیں کیا ، یہ ووٹ لے کرآتے ہیں مگرآمر سے بھی برا کام کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے، یہ جب بھی دباؤ میں آتے ہیں تو اخلاقی طور پرنیچے گرجاتے ہیں، شریفوں نے نصرت بھٹو اوربے نظیربھٹو کی بھی عزت نہیں کی تھی، آصف زرداری سے متعلق بھی تحقیقات ہونی چاہیے، آصف زرداری نے چوری کرکے باہرمحلات بنائے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ میں بھی لوگوں پرجھوٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں، سندھ میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں، سندھ میں راؤ انوارہے اور پنجاب میں عابد باکسر ہے۔

نیب  سے متعلق عمران خان نے کہا کہ نیب نے پہلی مرتبہ اقتدار میں جو لوگ ہیں ان کےخلاف ایکشن لیاہے، نیب جوکررہی ہے اس کوداد دیتا ہوں،  اس سے پہلے نیب نے کبھی حکمران جماعت کے لوگوں کو نہیں پکڑا، ماضی میں نیب پٹواریوں اورسرکاری افسرکوپکڑتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان سے پہلے کراچی میں جلسے کا منصوبہ کر رہے ہیں دوسری جانب نیب نے پہلی مرتبہ ایسے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جو اقتدار میں ہیں، اس سے پہلے نیب نے کبھی حکومتی وزیروں کو نہیں پکڑا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ میں نیب کو شاباش پیش کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ہمارے خلاف بھی جو تحقیقات کرنی ہے نیب اسے پورا کرے۔

 



متعللقہ خبریں