بچ کے رہیے! کراچی کا پارہ چڑھ گیا،محکمہ موسمیات نے گھروں سے نہ نکلنے کی وارننگ جاری کردی

آج کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ سخت گرمی کی وجہ سے شہر کی سڑکیں اور شاہراہیں ویران بازاروں میں ہو کا عالم ٹھنڈی اشیاء اور مشروبات کی فروخت میں اضافہ

962998
بچ کے رہیے! کراچی کا پارہ چڑھ گیا،محکمہ موسمیات  نے گھروں سے نہ نکلنے  کی وارننگ جاری کردی

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج سورج آگ برسائے گا۔ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دو روز کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم گرما کے آغاز سے ہی کراچی سخت گرمی کی لپیٹ میں ہے تاہم آج اس گرمی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ دو روز میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی سال کا گرم ترین مہینہ شمار کیا جاتا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی مئی کا مہینہ شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا

آج کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مئی اور جون میں موسم معمول سے زیادہ گرم اور خشک رہے گا اور درجہ حرارت بھی معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مئی اور جون میں اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بھی اوپر جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کے واضح امکانات ہیں۔

سخت گرمی کی وجہ سے شہر کی سڑکیں اور شاہراہیں ویران بازاروں میں ہو کا عالم ٹھنڈی اشیاء اور مشروبات کی فروخت میں اضافہ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور روز بروز گرمی کا پارہ چڑھتا جا رہا ہے شدید گرمی کی وجہ سے بازار اور مارکیٹیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں ۔سڑکوں پر ہو کا عالم اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں شدید گرمی کے دوران شہر بھر میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور شہری گرمی سے بلبلا رہے ہیں جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے سخت گرمی کے موسم میں شہریوں کی زندگی مذید اجیرن کر دی ہے ہسپتالوں میں مریض سخت پریشان ہیں۔



متعللقہ خبریں