وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے اسلام آباد ائیر پورٹ کا با ضابطہ افتتاح کر دیا

ائیر پورٹ کا افتتاح طے شدہ تاریخ سے 2 روز قبل کیا گیا ہے اور 3 مئی  بروز جمعرات سے ائیر پورٹ پر پروازوں  کی آمد و رفت کا  سلسلہ باقاعدہ شروع ہو جائے گا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے اسلام آباد ائیر پورٹ کا با ضابطہ افتتاح کر دیا

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے اسلام آباد ائیر پورٹ کا با ضابطہ  افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر وفاقی وزراء، سفارتکار اور دیگر اہم شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔

ائیر پورٹ کا افتتاح طے شدہ تاریخ سے 2 روز قبل کیا گیا ہے اور 3 مئی  بروز جمعرات سے ائیر پورٹ پر پروازوں  کی آمد و رفت کا  سلسلہ باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔

ائیر پورٹ کے افتتاح کے بعد یکم مئی 2018 بروز منگل کو سب سے پہلے پی آئی اے کی کمرشل پرواز پی کے۔300 نے کراچی کے جناح ائیر پورٹ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے لئے پرواز کی اور اس کے بعد پی کے۔301 اسلام آباد ائیر پورٹ سے کراچی کے لئے روانہ  کی گئی۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر حکام نے مسافروں کا استقبال کیا۔

یہ ائیر پورٹ اسلام آباد سے 35 کلومیٹر جنوب میں تعمیر کیا گیا ہے اور یہاں سے پروازوں کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ہی بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے تمام کمرشل اور وی آئی پی پروازیں یہاں منتقل کر دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ائیر پورٹ کا افتتاح 20 اپریل کو متوقع تھا جسے تکنیکی و حفاظتی مسائل کی وجہ سے تبدیل کر کے 3 مئی کر دیا گیا لیکن اسے بھی عوام کی کثیر تعداد میں آمد کی توقع کی وجہ سے تبدیل کر کے یکم مئی یعنی 2 روز قبل کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں