وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

کانفرنس 20 اپریل تک جاری رہے گی ۔اجلاس میں شرکت پاکستان میں دستیاب مواقع اجاگرکرنےمیں مدددےگی ۔ پاکستان کو بطور ابھرتی منڈی سامنے لانےمیں بھی معاون ہوگی

953670
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے، برطانیہ کے اعلی حکام نے وزیر اعظم کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا، برطانیہ میں پاکستان کے سفیر سید ابن عباس بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

کانفرنس 20 اپریل تک جاری رہے گی ۔اجلاس میں شرکت پاکستان میں دستیاب مواقع اجاگرکرنےمیں مدددےگی ۔ پاکستان کو بطور ابھرتی منڈی سامنے لانےمیں بھی معاون ہوگی۔اجلاس کا ا موضوع ’’مشترکہ مستقبل‘‘ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ لندن میں قیام کے دوران ملکہ الزبتھ، پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس اور برطانوی وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے ایگزیکٹو اور ریٹریٹ سیشنز میں بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان دولت مشترکہ کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔دولت مشترکہ کے موجودہ ارکان کی تعداد 53 ہے۔



متعللقہ خبریں