سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز، بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن روانہ

سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کو سخت سکیورٹی میں رائیونڈ سے علامہ اقبال ایئرپورٹ لے جایا گیا جہاں سے وہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے

953973
سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز، بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن روانہ

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور  مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوگئےہیں جبکہ اور کیپٹن(ر) صفدر  بھی ان کے ہمراہ ہیں، ان کی  22 اپریل کو وطن واپسی کا امکان ہے۔

 سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کو سخت سکیورٹی میں رائیونڈ سے علامہ اقبال ایئرپورٹ لے جایا گیا جہاں سے وہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔

نواز شریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرینگے، خاندانی ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کے بعد طبیعت انتہائی خراب ہے، نواز شریف اور مریم نواز کی 22 اپریل کو وطن واپسی کا امکان ہے۔

 آج بدھ سے جمعہ تک احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جائے گی۔

روانگی سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امی کی عیادت کے لئے لندن جا رہے ہیں، اگر  استثنیٰ نہ ملا تو انشاءاللہ اگلی پیشی سے سے پہلے ہی واپس آجائیں گے اور اپیل کی کہ میری والدہ کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے لندن میں زیرعلاج اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی، جس کے بعد نواز شریف نے لندن جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ کینسرکی تشخیص کےبعد کلثوم نوازگزشتہ کئی روزسےلندن کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں ان کےصاحبزادےحسن اورحسین نواز موجود ہیں، کینسر کے علاج کے دوران کلثوم نواز شریف کی سرجریز کے بعد کیموتھراپی کے کئی سیشنز ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں