بلدیاتی ادارے پاکستان میں سیاستدانوں کیلئے نرسری کی حیثیت رکھتے: وزیراعظم خاقان عباسی

بدھ کو ”پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں بلدیاتی اداروں کا کردار“ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے ارکان پارلیمنٹ، بلدیاتی نمائندوں اور وسائل اور ترجیحات میں توازن برقرار رہنا چاہئے

بلدیاتی ادارے پاکستان میں سیاستدانوں کیلئے نرسری کی حیثیت رکھتے: وزیراعظم خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے ارکان پارلیمان اور بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، ترقیاتی کاموں میں بلدیاتی اداروں کا کردار کلیدی نوعیت کا ہوتا ہے، پاکستان میں سیاستدان اور ارکان پارلیمنٹ ترقیاتی کاموں کو نظر انداز نہیں کر سکتے، بلدیاتی ادارے پاکستان میں سیاستدانوں کیلئے نرسری کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بدھ کو ”پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں بلدیاتی اداروں کا کردار“ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے ارکان پارلیمنٹ، بلدیاتی نمائندوں اور وسائل اور ترجیحات میں توازن برقرار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی عمل آگے بڑھانے اور تعلیم، صحت، سینی ٹیشن، انفراسٹرکچر جیسے منصوبوں کیلئے ارکان پارلیمنٹ اور بلدیاتی اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔



متعللقہ خبریں