کیا پاکستان کے ویزراعظم طالبان اور افغان حکومت کو یکجا کرنے میں کامیاب ہوں گے؟

وزیراعظم کا دورہ کابل طالبان کےساتھ امن مذاکرات کی پیشکش کی کڑی ہے۔  وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دورے کے دوران افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات میں اہم ایشوز پر بات چیت کریں گے

945575
کیا پاکستان کے ویزراعظم  طالبان اور افغان حکومت کو یکجا کرنے میں کامیاب ہوں گے؟

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی افغانستان کے دارلحکومت کابل پہنچ گئے۔  صدارتی محل میں شاہد خاقان عباسی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا سمیت دیگر حکام بھی ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ کابل طالبان کےساتھ امن مذاکرات کی پیشکش کی کڑی ہے۔

 وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دورے کے دوران افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات میں اہم ایشوز پر بات چیت کریں گے۔

دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی اور انسداد منشیات کے لئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ پاک افغان دو طرفہ تعلقات بڑھانے سمیت افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی غور ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دورے کے دوران افغانستان کے سینئر سیاسی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ وزیرِ اعظم افغانستان میں قیامِ امن کیلئے افغان قیادت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلائیں گے۔
 



متعللقہ خبریں