نواز شریف اور عمران خان ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں: بلاول بھٹو، تخت رائیونڈ کو ہلا دیں گے: زرادری

بلاول بھٹو زرداری نے کہا میاں صاحب مولا جٹ بن کر ججوں کو ڈرانا چاہتے ہیں ،عمران طالبان کا بچھڑا بھائی ،جس نے پارلیمنٹ کا تقدس نہیں کیا وہ ووٹ کی عزت کی بات کرے توہنسی آتی ہے۔سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کچھ بھی ہوجائے نواز شریف سے صلح نہیں ہو سکتی

944879
نواز شریف اور عمران خان ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں: بلاول بھٹو، تخت رائیونڈ کو ہلا دیں گے: زرادری

سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کچھ بھی ہوجائے نواز شریف سے صلح نہیں ہو سکتی ، ان سے جنگ رہے گی، اس بار پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ نہیں لینے دیں گے ۔ہم جلد پنجاب میں نکلیں گے اور تحت رائیونڈ کو ہلا دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا میاں صاحب مولا جٹ بن کر ججوں کو ڈرانا چاہتے ہیں ،عمران طالبان کا بچھڑا بھائی ،جس نے پارلیمنٹ کا تقدس نہیں کیا وہ ووٹ کی عزت کی بات کرے توہنسی آتی ہے۔ 

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کے حوالے سےگڑھی خدا بخش میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب اپوزیشن بھی خود کرتے ہیں اورحکومت بھی خود کرتے ہیں۔

میاں صاحب آپ سے اس دور کا نہیں 40سال کا حساب لیں گے ، آپ نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے مل کر ہمارے خلاف سازشیں کیں ،آپ سے صلح نہیں ہوگی ، آپ سے جنگ رہے گی ،آپ سیاسی نہیں ، آپ مغل بادشاہ ہیں ۔

میں نے لاہور میں موچی گیٹ میں کھڑے ہوکر کہا تھا ہم جب چاہیں آپ کی حکومت گرا سکتے ہیں،چھ ماہ پہلے کہہ دیا تھا کہ میاں صاحب کو سینیٹ لینے نہیں دینگے ، چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کی حمایت بھی نواز شریف کی ایک چال تھی، وہ تو اچھا ہوا رضا ربانی ہمارے ساتھ کھڑے رہے ، تھوڑی سی سیاسی بصیرت سے کام کیا اور آپ کو سینیٹ نہیں لینے دیا

نواز شریف کو سیاست میں 32 سال جبکہ عمران خان کو 22 سال ہو گئے لیکن دونوں آج بھی ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے کو اقتدار کیلئے نیچا دکھا رہے ہیں۔ سی پیک کی بنیاد آصف زرداری نے رکھی تھی ۔ نواز شریف ضیا الحق کے وارث ہیں، عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کس کو کیوں نکالا گیا، عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔پیپلز پارٹی نے عدالتوں سے کبھی جنگ نہیں کی، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں یہ ہماری میراث ہیں، آئندہ عام انتخابات میں بھی فتح حاصل کر کے ظلم، غربت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف لڑیں گے۔



متعللقہ خبریں