فاروق بھائی کی پھر گڈی چڑھ گئی، بہادر آباد گروپ کی پتنگ کٹ گئی

عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا جس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر کے عہدے پر بحال ہوگئے ہیں

939927
فاروق بھائی کی پھر گڈی چڑھ گئی، بہادر آباد گروپ کی پتنگ کٹ گئی

اسلام آباد  ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکی کنوینر شپ ختم کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کا حکم معطل کر کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست کی سماعت کی۔

فاروق ستارکے وکیل بابرستار نے عدالت عالیہ کے روبروموقف اختیارکیا کہ الیکیشن کمیشن کو ایم کیو ایم کی کنوینر شپ اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلے کا اختیار ہی نہیں تھا۔ اس لئے فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔ کیس کی سماعت مکمل ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا جس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر کے عہدے پر بحال ہوگئے ہیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔ اکٹر فاروق ستار نے اپنے درخواست میں الیکشن کمیشن، کنور نوید جمیل اور خالد مقبول صدیقی کو بھی فریق بنایا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنمائوں کی درخواست پر ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی کنوینئر شپ ختم کر دی تھی۔



متعللقہ خبریں