مسلم ممالک کسی ایک مسئلے پر بھی متحد نہیں، وزیر خارجہ پاکستان

کسی سپر پاورکی خواہش نہیں کہ افغانستان میں امن ہو، جن کےپاس 43 فیصد افغان سرزمین ہے ان کو ہماری کیا ضرورت ہے

926427
مسلم ممالک کسی ایک مسئلے پر بھی متحد نہیں، وزیر خارجہ پاکستان

پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ  ہم نے روس کے خلاف امریکہ کے کہنے پر  جہاد لڑا، جو کہ  آج بھی چاہتا  ہے کہ پاکستان ان کے مفادات کا تحفظ کرے۔

وزیر خارجہ  نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا  بھر میں مسلمانوں پرمظالم   ڈھائے جا رہے ہیں، ، مسلم ممالک کسی ایک مسئلے پر بھی متحد نہیں، مسلم ہمسائے ایک دوسرے سے بات کرنے کو تیار نہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو ہی  سامنے رکھ لیں، اس ساری صورتحال میں ہمارا دشمن عیاں اور  سامنے ہے،  بعض  مسلمان ممالک کے حکمران بھی  دشمنوں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ملک کے مفادات کے لیے قربانیوں دیں، دنیا جانتی ہے کہ داعش کو کون لے کرآیا، ہم نے روس کے خلاف میڈ ان امریکا جہاد لڑا، سب کو پتہ ہے کہ داعش کے پیچھے کون ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یمن جنگ میں شرکت نہیں کی، پاکستان نے اب پراکسی نہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ آج بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان پراکسی بن کرافغانستان میں ان کے مفادات کا تحفظ کرے اورپاکستان اب کسی اورکے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں حقانی نیٹ ورک کے سہولت کار ہونے کے طعنے دیے جاتے  ہیں، کسی سپر پاورکی خواہش نہیں کہ افغانستان میں امن ہو، جن کےپاس 43 فیصد افغان سرزمین ہے ان کو ہماری کیا ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایوانمیں امت مسلمہ کی موجودہ صورتحال پر بحث ہونی چاہی۔

 



متعللقہ خبریں