نواز شریف کی قیادت میں پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں تازہ ترین صورتِ حال پر غور، وزیراعظم بھی شریک

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنان نے میاں نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی اور وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگائے

915644
نواز شریف کی قیادت میں پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں تازہ ترین صورتِ حال پر غور، وزیراعظم بھی شریک

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم   نواز شریف سے ملاقات کی جس میں پارٹی امورپر تبادلہ خیال کیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجالاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جاری اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں پارٹی صدارت، سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں نواز شریف کو پارٹی  صدارت  کے لیے بھی نا اہل  قراردیا جب کہ عدالتی فیصلوں کو نوازشریف نے غصے اور بغض کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنان نے میاں نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی اور وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کیس کے عدالتی فیصلے، پارٹی صدارت، سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے میاں نوازشریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑا رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پارٹی اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور میاں نوازشریف کے درمیان ون آن ون اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا،  جس کے نتیجے میں نواز شریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں