نواز شریف کو اب ہر صورت حساب دینا ہی ہوگا: بلاول بھٹو

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں  نے کہا کہ نواز شریف ڈرامے بازی میں ایکسپرٹ ہیں ، انہیں چاہیئے کہ وہ اپنا رونا دھونا بند کردیں اور حساب کیلئے تیار ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی خواہش ہے کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں تصادم ہو

915973
نواز شریف کو اب ہر صورت حساب دینا ہی ہوگا: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کچھ بھی کر لیں انہیں 30 برسوں کا حساب دینا ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کا نااہلی کا فیصلہ ماننا پڑے گا، کسی ایک آدمی کے لئے قانون تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں  نے کہا کہ نواز شریف ڈرامے بازی میں ایکسپرٹ ہیں ، انہیں چاہیئے کہ وہ اپنا رونا دھونا بند کردیں اور حساب کیلئے تیار ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی خواہش ہے کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں تصادم ہو اور اس کیلئے وہ کوششیں کر رہے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ کسی ایک آدمی کے لئے قانون تبدیل نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کومشورہ دیا تھا کہ عدالت کا فیصلہ مانیں اوراستعفیٰ دے کر گھر جائیں اب نوازشریف کو اپنے مشورے کا پاس رکھنا چاہیے، (ن) لیگ نے جان بوجھ کر خود کومشکل صورتحال میں ڈالا، جعلی تبدیلی کی سیاست نہیں بلکہ ملک میں صرف جمہوریت چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اپنے سارے ادواراورپاناما کا حساب دینا پڑے گا، وہ سمجھتے ہیں کہ عوام بے وقوف ہیں، عوام نوازشریف کو الیکشن میں بھرپور شکست دیں گے، انہیں عدالتوں اور عوام کی طرف سے بھی سزا ملے گی۔



متعللقہ خبریں