ترکی اور پاکستان کے پولیس محکموں کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا

ترکی کی طرح کے پولیس ہیڈ کوارٹروں کے قیام میں مدد  کے لئے ترکی کے محکمہ پولیس اور پاکستان محکمہ پولیس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

915130
ترکی اور پاکستان کے پولیس محکموں کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا

  ترکی کی طرح کے پولیس ہیڈ کوارٹروں کے قیام میں مدد  کے لئے ترکی کے محکمہ پولیس اور پاکستان محکمہ پولیس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس دائرہ کار میں  سکیورٹی جنرل ڈائریکٹریٹ کے ڈپارٹمنٹ آف پبلک آرڈر سے ایک وفد نے پاکستان کے موجودہ  پولیس ساخت کے جائزے کے لئے گذشتہ ماہ لاہور  کا دورہ کیا۔

وفد نے دورے کے دوران پاکستان میں اپنے منصبوں کو پولیس ہیڈ کوارٹروں  کے قیام، فرائض اور نظام ِکار کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

علاوہ ازیں وفد نے لاہور کی ڈیفنس، اچھرہ اور کاھنہ پولیس چوکیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ان کاروائیوں کا مقصد ترکی کے پولیس ہیڈ کوارٹروں کے طریقہ کار  کے اصول و قواعد کو بنیاد بنا کر پاکستان کے محکمہ پولیس کے ہیڈکورٹروں کا قیام عمل میں لانا اور ملک میں  پولیس چوکیوں  کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔

سمجھوتے کی رُو سے پولیس ہیڈ کوارٹروں اور چوکیوں کے قیام  کے بعد پاکستان کے پولیس اہلکاروں کو تربیت بھی دی جائے گی۔

پروجیکٹ کا مقصد پاکستان میں نئے سسٹم  کا بھرپور اور موئثر شکل میں کام کرنا ہے اور اس کے اطلاق ، کنٹرول اور جائزے کے لئے ترکی کے محکمہ  پولیس کے اہلکاروں کو متعین کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں