پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

بڑی سیاسی جماعتیں آج جلسے کر رہی ہیں، شیخوپورہ میں مسلم لیگ نون کا جلسہ ہو رہا ہے۔ حیدر آباد میں جمعیت علمائے اسلام فضل ا لرحمٰن کی کانفرنس ہو گی جبکہ نوشہرو فیروز میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے  جلسے کی تیاریاں جاری ہیں

912781
پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں بڑی سیاسی جماعتیں آج جلسے کر رہی ہیں، شیخوپورہ میں مسلم لیگ نون کا جلسہ ہو رہا ہے۔ حیدر آباد میں جمعیت علمائے اسلام فضل ا لرحمٰن کی کانفرنس ہو گی جبکہ نوشہرو فیروز میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے  جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

مسلم لیگ نون آج شیخوپورہ کے کمپنی باغ میں  سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے کا پنڈال دو گراونڈوں میں بنایا گیا ہے ، اسٹیج کے پیچھے بڑی اسکرین لگائی گئی ہے اور شہر کو نواز شریف اور مریم نواز کے خیر مقدمی بینروں سے سجایا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔



متعللقہ خبریں