میں مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کرسکتا، سابق وزیر

بہت سے اینکر جج بن کر فیصلے دے دیتے ہیں جس سے  میڈیا اور ملکی ساکھ کو نقصان پہنچتا  ہے

907810
میں مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کرسکتا، سابق وزیر

سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کا کہنا  ہے  کہ میں نے پارٹی ڈسپلن کی کبھی بھی خلاف ورزی نہیں کی لیکن منافقت کی سیاست بھی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے بہت سی نا پسندیدہ چیزیں برداشت کیں اور دلبرداشتہ ہوکر ایک کنارے رہنے  کا فیصلہ کیا، نوازشریف کو خط بھی لکھا اور کچھ مشورے بھی دیئے تا ہم  ان پر  عمل درآمد نہیں ہوا، لہذا اب میں نے  پارٹی کے اندر متحرک رہ کر کام  کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سابق وزیر  نے  بتایا کہ میں پارٹی کے اندر بحث و مباحثہ کو فوقیت دیتا ہوں ذاتیات کی لڑائی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مؤقف پیش کرنے کے حق میں ہوں،  جس کا میں پہلے بھی اظہار کر چکا ہوں۔پارٹی کو چلانے کے حوالے سے خدشات اور تحفظات بھی ہیں تاہم کبھی سابق وزیر اعظم یا مریم نواز کے بارے میں تنقید نہیں کی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ منافقت کے قائل نہیں اس لیے واضح موقف اختیار کیا کہ"وہ بچوں کے نیچے سیاست نہیں کرسکتے جبکہ نواز شریف اور شبہاز شریف کے ماتحت کام کرسکتے اور اس میں تنقید کرنے والی کوئی بات نہیں۔"

 اور ویسے بھی الیکشن کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ آئندہ وزیر اعظم کون ہوگا ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، عزت عہدوں میں نہیں کردار میں ہوتی ہے۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ میڈیا کا کام جج بننا نہیں معلومات دینا ہے لیکن بہت سے اینکر جج بن کر فیصلے دے دیتے ہیں جس سے  میڈیا اور ملکی ساکھ کو نقصان پہنچتا  ہے ، میڈیا کے ذریعے اداروں پر حملے ہو رہے ہیں، ججز کی ذات پر حملے کرنے سے مسئلہ گھمبیر ہوتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں