پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں:  وزیرداخلہ احسن اقبال

وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں پر ہماری نظرہے۔

906871
پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں:  وزیرداخلہ احسن اقبال

 

 وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں پر ہماری نظرہے۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے واشنگٹن میں  صحافیوں  کیساتھ ملاقات کے دوران کہا  کہ  پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں پرنظرہے تاہم سازش کی فکرنہیں، اپنا گھرمضبوط کرنا چاہتے ہیں، عزت نفس والی قوم ہیں، برطانیہ سے آزادی اسی لیے حاصل کی، پاکستان اورامریکا کے سیکیورٹی خدشات ختم ہونا چاہئیں، امریکا سے امداد نہیں آبرومندانہ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پابندیوں کا نقصان پاکستان کے ساتھ امریکا کو بھی ہوا، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے بدترین امریکی پابندیوں کا سامنا کیا، پاکستان کودباؤمیں لانے کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی جب کہ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کیلیے کسی سے بھیک نہیں مانگی۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خطے کے بعض ممالک پاک امریکا تعلقات خراب کر وانا چاہتے ہیں۔بھارت افغانستان میں دہشتگردی کررہا ہے۔ افغانستان اور پاکستان ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اوررہیں گے، افغانستان کا امن ہمارے لیے اہم ہے ۔ امریکا بھی ہمارے لیے اہم ہے اور ہم مل کرافغانستان میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔

امریکا دنیا بھرکی ٹیکنالوجی کا لیڈرہے۔ پاکستان کی علاقائی خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے، ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پراچھے تعلقات چاہتے ہیں۔تشدد ترقی کا دشمن ہے اور ہم اسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑ ی  ہے ۔ ہماری حکومت ملک میں امن وامان واپس لے آئی، دہشتگرد اچھا یا برا نہیں، دہشتگرد تو دہشتگرد ہے، دہشتگرد سب کےدشمن ہیں ، عالمی برادری ان کے خلاقف  مل کرمقابلہ کرے، دہشتگردوں کے خلاف معلومات دیں پھر ہم کاروائی کریں گے۔



متعللقہ خبریں