امریکہ پاکستان کی اقتصادی امداد جاری رکھے گا: احسن اقبال

انہوں نے  امریکی حکام کے اس  موقف کو یکسر مسترد کردیا جس میں  پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں  موجود ہونے   کا ذکر کیا گیا ہے

906047
امریکہ پاکستان کی اقتصادی امداد جاری رکھے گا: احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امریکہ نے عندیہ دیا ہے کہ وە پاکستان کو دی جانے والی اقتصادی امدادجاری رکھے گا ۔

یہ بات انھوں نے ایک ایسے وقت کہی ہے جب گذشتہ روز بدھ کو امریکی کانگریس میں پاکستان کو دی جانے والی اقتصادی امداد روکنے کا مطالبہ کرتے ہویے ایک بل پیش کیا گیا جبکہ امریکہ نے پہلے ہی پاکستان کو فوجی امداد نہ دینے کا اعلان کر رکها ہے۔

انہوں نے  امریکی حکام کے اس  موقف کو یکسر مسترد کردیا جس میں  پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں  موجود ہونے   کا ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  افغانستان میں ممکنہ جنگ کے لئے امریکہ کوپاکستان کی ضرورت ہوگی ،ہمارے بغیرافغانستان میں جنگ جیتنے کے امکانات کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں خرابی سے خطے میں عدم استحکام ہوگا ۔

 جب کہ پاکستان سے بہترتعلقات سے ہی امریکا سکیورٹی خدشات سے نمٹ سکتا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمزکو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی کامیاب حکمت عملی کیلئے پاکستانی شراکت داری انتہائی اہم ہے کیوں کہ پاکستان سے بہترتعلقات سے ہی امریکا سکیورٹی خدشات سے نمٹ سکتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں، دونوں ملک بیٹھ کر بات چیت سے بے اعتمادی کا خاتمہ کریں جب کہ امریکی الزامات سے دونوں ملکوں میں بے اعتمادی بڑھ رہی ہے کیوں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی کامیاب حکمت عملی کے لئے پاکستانی شراکت داری انتہائی اہم ہے ، سی پیک سے پاکستان کا اقتصادی اثرورسوخ بڑھ رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ممکنہ جنگ کے لئے امریکہ کوپاکستان کی ضرورت ہوگی ،ہمارے بغیرافغانستان میں جنگ جیتنے کے امکانات کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں خرابی سے خطے میں عدم استحکام ہوگا ۔احسن اقبال کہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوپنا ہ گاہیں نہیں ،امریکی الزامات سے دونوں ملکوں میں بے اعتماد بڑھ رہی ہے،دونوں ملک بیٹھ کر بات چیت سے بے اعتمادی کا خاتمہ کریں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں،ہمارے ساتھ بہتر تعلقات سے ہی امریکہ سیکورٹی خدشات سے نمٹ سکتا ہے ۔



متعللقہ خبریں