کشمیریوں کیساتھ خون کارشتہ ہے: نواز شریف، ایک دن آئے گاجب سرینگرمیں آزادی کاجشن منائیں گے: مریم نواز

کشمیری عوام بہادری کیساتھ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، آزادی کی تحریک کامیاب ہو کر رہے گی،مقبوضہ کشمیر کے بچے ، مجاہدین، بیٹے ، بیٹیاں اکیلے نہیں ،پوری پاکستانی قوم پہلے بھی آپ کیساتھ تھی آج بھی ہے اور کل بھی ساتھ ہوگی

904324
کشمیریوں کیساتھ خون کارشتہ ہے: نواز شریف، ایک دن آئے گاجب سرینگرمیں آزادی کاجشن منائیں گے: مریم نواز

سابق وزیراعظم نوازشریف نے مظفرآباد یونیورسٹی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم آزاد کشمیر کیساتھ ملکر آزاد کشمیر کے چپے چپے پر جا کر لوگوں کی خدمت کروں گا،کشمیریوں کیساتھ خون کا رشتہ ہے ، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ،کشمیری عوام بہادری کیساتھ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، آزادی کی تحریک کامیاب ہو کر رہے گی،مقبوضہ کشمیر کے بچے ، مجاہدین، بیٹے ، بیٹیاں اکیلے نہیں ،پوری پاکستانی قوم پہلے بھی آپ کیساتھ تھی آج بھی ہے اور کل بھی ساتھ ہوگی۔

نواز شریف نے کہا ڈیڑھ سال پہلے یہاں جلسہ کیا تھا مگر یہ اس سے تین گنا بڑا جلسہ ہے ،میرا کشمیر یوں سے خونی رشتہ ہے جسے کوئی نہیں توڑ سکتا،مظفرآباد اور سرینگر سے خونی رشتہ ہونے کے ناطے میرا یہاں آنا فرض ہے ہم اپنا فرض نبھاتے رہیں گے ،آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کیلئے جتنے فنڈز درکار ہوں دینگے ، سکول،ہسپتال،سڑکیں اوربڑے منصوبے لگائیں ،اگلی حکومت بھی ہماری ہو گی،فیصلے آتے رہتے ہیں مگر اصل فیصلہ عوام کا ہوگا،اتوار کو پشاور والوں نے بہت محبت کا مظاہرہ کیا آج مظفرآباد والوں نے پشاور سے بھی زیادہ پیاراورمحبت کا اظہار کر کے ہمارے رشتے کو مضبوط کردیا ، مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کرنیوالوں کیساتھ ہیں ،میرا دل آپ کیساتھ دھڑکتا ہے جس طرح مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی مظالم برداشت کرتے ہیں،پیلٹ گنوں سے ان کی بینائی چھینی جارہی ہے دنیا میں ایسی بدترین مثال نہیں ملتی ،کشمیری جب شہید ہوتے ہیں تو پاکستانی پرچم میں انہیں دفن کیا جاتا ہے وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور محبت کی تاریخ رقم کررہے ہیں ہم ان سے یکجہتی کرنے یہاں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اپنے خطاب میں بہت جذباتی ہوگئے جو مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں ، انہیں یقین دلاتاہوں آپ کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا ، ہر منصوبے پر عملدرآمد ہوگا اور آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا،فیصلے ہماری تعمیر وترقی اور عوامی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

مریم نواز نے کہا نوازشریف کی بیٹی ہوں،میری رگوں میں بھی کشمیری خون ہے ،مصنوعی لکیرکے پارزخم کشمیریوں کے جسم پرنہیں ہمارے دل پرلگتے ہیں،مصنوعی خونیں لکیر جلد مٹنے کو ہے ، وقت بدل گیا ، اب بندوقوں سے کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی،آج ہم آزادکشمیرمیں کھڑے ہوکرکشمیرکادن منارہے ہیں دعاکریں وہ دن بھی آئے جب ہم سری نگرمیں بھی آزادی کادن منائیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے  دل آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ دھڑکتے ہیں ، ایک دن آئے گا جب سرینگر میں آزادی کا جشن منائیں گے ۔



متعللقہ خبریں