پاکستان 20 کڑور کی مارکیٹ ہے جوکاروباراور سرمایہ کاری کے لیے اوپن ہے : وزیر اعظم خاقان عباسی

وزیر اعظم خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری سالانہ اقتصادی نمو کی شرح تقریباً 6 فیصد ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، ہم سی پیک کے ذریعے خطے کے ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دے رہے ہیں

897382
پاکستان 20 کڑور کی مارکیٹ ہے جوکاروباراور سرمایہ کاری کے لیے اوپن ہے : وزیر اعظم خاقان عباسی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر یقینی کی صورتحال نہیں، سول ملٹری تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں،جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور ہم جمہوریت سے سیکھ رہے ہیں

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان 20 کروڑ لوگوں کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جو کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے اوپن ہے، ہماری سالانہ اقتصادی نمو کی شرح تقریباً 6 فیصد ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، ہم سی پیک کے ذریعے خطے کے ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دے رہے ہیں اور مشرق و مغرب سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیووس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ون بیلٹ ون روڈ پروگرام کے تحت ملک میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبے سے وسیع اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے اور جمہوری عمل کی ایک دہائی کی تکمیل کی صورت میں تاریخ بن رہی ہے۔ چین اور امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں جنہیں پاکستان بڑی اہمیت دیتا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلازشواب سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا رواں سال پاکستان کی شرح نمو 6فیصد تک پہنچ جائے گی جبکہ کلازشواب نے کہا معیشت میں بہتری اور نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی کے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ وزیر اعظم نے ڈیووس میں شمسی توانائی کی پیداواری کمپنی ٹرائنا سولر کے چیئرمین جیفن گاؤ سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں سولرپینل کاپیداواری پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ۔

ڈیووس میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہم قوم کے روشن مستقبل کیلئے کام کررہے ہیں،عالمی اقتصادی فورم ترقی اورخوشحالی کیلئے اہم ذریعہ ہے ، ہرفورم پرچینی صدرکے سی پیک وژن کو اجاگر کیا،ہم نے سی پیک کے ذریعے چین کیساتھ تعلقات مضبوط کئے ، سی پیک صرف پاکستان اورچین نہیں پورے خطے کیلئے ہے ،امریکہ سے بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں