پارلیمنٹ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے، اسے گالی نہیں دی جاسکتی: آصف علی زرداری

سابق صدرآصف علی زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوحکومت اورپارلیمنٹ میں تمیزکرنیکامشورہ دیتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اسے گالی نہیں دی جاسکتی،حکومتی پالیسیوں پراعتراض کیاجاسکتاہےارلیمنٹ کوبرا نہیں کہاجاسکتا

891887
پارلیمنٹ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے، اسے گالی نہیں دی جاسکتی: آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نمائندہ ادارہ ہے اسے گالی نہیں دی جاسکتی پارلیمنٹ کو گالی دینے کی نہیں بلکہ اسے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوحکومت اورپارلیمنٹ میں تمیزکرنیکامشورہ دیتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اسے گالی نہیں دی جاسکتی،حکومتی پالیسیوں پراعتراض کیاجاسکتاہے پارلیمنٹ کوبرا نہیں کہاجاسکتا۔

 پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ پارلیمنٹ کواس میں ہونیوالی قانون سازی کی بنیادپرملعون نہیں کہاجاسکتا،جس قانون سازی کی بنیادپرپارلیمنٹ کوبراکہاجارہاہے ا س میں تمام جماعتیں شامل تھیں جبکہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اس قانون سازی کا راستہ روکااور حکومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر بل پاس کرایا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر اقدامات حکومت کے ہوتے ہیں پارلیمنٹ کے نہیں،پارلیمنٹ کے اندرایجنڈاحکومت یاارکان لیکرآتے ہیں،پارلیمنٹ خودایجنڈامقررنہیں کرتی۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اسے گالی نہیں دی جاسکتی،حکومتی پالیسیوں پراعتراض کیاجاسکتاہے لیکن  پارلیمنٹ کوبرا نہیں کہاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ قانون میں کمزوری ہوتوکبھی بھی بہتربنایاجا سکتا ہے ،پارلیمنٹ کوگالی دینے کی نہیں بلکہ اسے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کواس قدرموثربنایا جائے کہ متنازع قوانین نہ بن سکیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کا  لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے اجتماع سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جو پارلیمنٹ انصاف نہ دے سکے اور مجرم کو پارٹی کا صدر بنا دے ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں، جس کے بعد ان کے خلاف سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں