اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ عام آدمی کوباوقاراورعالمی معیارکی سفری سہولتیں فراہم کرے گا: شہباز شریف

وزیراعلیٰ شہباز شریف  نے کہا ہے کہ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے جان لڑا دینگے ،لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے ۔ تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کرینگے

888241
اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ عام آدمی کوباوقاراورعالمی معیارکی سفری سہولتیں فراہم کرے گا: شہباز شریف

وزیراعلیٰ شہباز شریف  نےلاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے  کہا ہے کہ  یہ منصوبہ عام آدمی کو باوقار اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا اور منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپاہو گا۔منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے جان لڑا دینگے ،لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے ۔ تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کرینگے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے سب نے ملکر کام کرنا ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے دورے کے دوران شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے یہ منصوبہ رکا رہا۔ اس جماعت نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا۔اورنج لائن میٹرو ٹرین عام آدمی کی باوقار سواری ہے ۔تحریک انصاف نے منصوبے میں تاخیر کرا کے لاہور کے عوام سے دشمنی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں ۔ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ پاکستان کے عوام کے لئے چین کا تحفہ ہے ۔یہ منصوبہ امیر او رغریب کے درمیان فرق کم کرنے کے حوالے سے اہم ا قدام ہے ۔

 وزیراعلٰی نے منصوبے کے دورے کے دوران لوگو ں سے گفتگو کی اور منصوبے پر کام کرنے والے ورکرز کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ وزیراعلٰی کو دیکھ کر لوگوں نے ‘‘شہبازشریف زندہ باد’’ کے نعرے لگائے ۔وزیراعلیٰ نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے دورے کے بعد ماڈل ٹاؤن میں منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعلٰی کو منصوبے پر ہونے وا لی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔



متعللقہ خبریں