دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا، پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی: وزیر اعظم حاقان عباسی

امریکی صدر کے بیان سے حقیقت کو فرا موش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ   امریکی صدر کی ٹوئٹ کے بعد ایک قومی بیانیہ آیا یہ ہما را جواب ہے جسے چین ،ترکی اور یورپ میں پذیرائی ملی

885869
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا، پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی: وزیر اعظم حاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  پاکستان  دنیا  میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والے  ممالک کی صفِ اول میں شامل ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جو قربانیاں دی ہیں دنیا اس کی معترف ہے۔  

انہوں نے کہا کہ  امریکی صدر کے بیان سے حقیقت کو فرا موش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ   امریکی صدر کی ٹوئٹ کے بعد ایک قومی بیانیہ آیا یہ ہما را جواب ہے جسے چین ،ترکی اور یورپ میں پذیرائی ملی ،ہم شروع سے کہتے آئے ہیں کہ ہم پر الزامات نہ لگائیں جائیں ہمیں ثبوت دئیے جائیں،امریکی امداد کا ایک ،ایک روپے کا حساب موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کی خلاف کسی کے کہنے پرنہیں لڑی ،پاک فوج اور عوام نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ جنگ جیتی ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنا نقصان پاکستان نے اٹھایا اتنا کسی نے نہیں اٹھایا،ہم نے کبھی نہیں کیا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔

وزیراعظم کہتے ہیں کہ لوگوں کے جنازوں پر کی جانے والی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہوتی ہمیں پنجاب میں چلنے والی تحریکوں کی وجہ سے کوئی پریشانی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹاکا معاملہ سو سال پرانا ہے چاہتے ہیں کہ افہام و تفہیم سے مسائل حل کئے جائیں چند روز میں یہ معاملہ آگے بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا دورہ نجی تھا اس پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ہماری جماعت کی جانب سے وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا اس بات کافیصلہ پارٹی نے کرنا ہے ۔



متعللقہ خبریں