تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے: وزیراعظم شاہد حاقان عباسی

وزیراعظم شاہد حاقان عباسی نے طلبا سے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے کسی خاص عمر کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ علم کا حصول عمر کی قید سے بالا تر ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ راشد آباد میں مختلف فلاحی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے

879952
تعلیم کے حصول  کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے: وزیراعظم شاہد حاقان عباسی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جنہوں نے   مختلف اداروں میں زیر تعلیم طلبا سے ملاقاتیں کرنے  کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے  ۔ وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی   نے راشد آباد ایجوکیشن سٹی کے طلبا سے ملاقات کی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ تعلیم کا حصول ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے طلبا سے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے کسی خاص عمر کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ علم کا حصول عمر کی قید سے بالا تر ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ راشد آباد میں مختلف فلاحی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔ایجوکیشن سٹی میں خصوصی بچوں کے علاوہ نادارطلبا کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ راشد آباد میں مختلف سکول،ہسپتال،رہائشی کالونیاں ، تفریحی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ ایجوکیشن سٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ تعلیم کی فراہمی کے لیے راشد آباد سٹی جیسے منصوبے اپنی مثال آپ ہیں ۔ 
وزیر اعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر طمانیت کا احساس لیے راشد آباد سکول کے بچوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مختلف سوالات بھی کیے۔
طلبا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وفاقی حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو راشد آباد ایجوکیشن سٹی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔



متعللقہ خبریں