وزیراعظم شاہد خاقان نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کے جنگی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی اور بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا

874986
وزیراعظم شاہد خاقان نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیول بیس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کا مشکل گزار علاقے میں اپنی فیملیز سے دور رہ کر ملکی دفاع کو یقینی بنانا قابل تعریف ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کے جنگی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی اور بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جناح نیول بیس سے پاکستان نیوی کی سب میرین سعد پر بورڈنگ اور سیلنگ کی ، شاہد خاقان عباسی پاک بحریہ کی آبدوز پر کھلے سمندر میں جانے والے ملکی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم کو سب میرین فورس کی تاریخ اور کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے سب میرین ڈائیونگ اور پروسیجرز بھی کیے جس پر انہیں روایتی ’ڈالفن نشان ‘ پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں۔



متعللقہ خبریں