خطے میں امن کے قیام کے ارادے کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیر اعظم عباسی

ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے مکمل طور پر قلع قمع کے عزم کے عکاس ہیں

874122
خطے میں امن کے قیام کے ارادے کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیر اعظم عباسی

وزیر اعظم پاکستان  شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ ُپرامن تعلقات  کا متمنی ہے تاہم  اس حوالے سے  پاکستان کی کوشش کو  اس کی  کمزوری نہ سمجھا جائے۔

پاکستان نیول اکیڈمی منوڑا میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فوجی جوانوں کا اعتماد ملک کے مضبوط دفاع کی علامت ہے،، ملکی دفاع میں پاک بحریہ انتہائی مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاک بحریہ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام ممکنہ  وسائل فراہم کیے جائینگے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے لیکن  اس  سے یہ نہیں تصور کیا جائے کہ پاکستان  ایک کمزور ملک ہے، پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے چاق و چوبند ہے، ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے مکمل طور پر قلع قمع کے عزم کے عکاس ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ سی پیک سمیت ملک کے تمام بحری مفادات کے تحفظ پر مامور ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بحری سیکورٹی مزید اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں