پاکستان: چرچ پر حملہ 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے

پاکستان: چرچ پر حملہ 8 افراد جاں بحق

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق چرچ پر حملہ کرنے والے خود کش حملہ آوروں میں سے ایک نے خود کو مرکزی دروازے پر اڑا دیا جب کہ دوسرا سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں چرچ کے احاطے میں مارا گیا۔

دھماکے کے وقت چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی اور بڑی تعداد میں مرد، عورتیں اور بچے چرچ میں موجود تھے۔

آئی جی بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد  چار تھی، سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2مفرور ہیں۔ حملے کے وقت چرچ میں 400 کے قریب افراد موجود تھے اگر دہشتگرد عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہو جاتے تو بہت زیادہ جانی نقصان ہوتا۔

آئی جی پولیس کے مطابق چرچ کو کلئیر کر دیا گیا ہے جبکہ اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔



متعللقہ خبریں