زرداری کے پیپلز پارٹی کے صدر ہونے تک پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوسکتا: عمران خان

عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت کرتا ہے وہ اداروں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتا ہے ، جو ماڈل ٹاؤن میں ہوا وہ اس کی مثال ہے ۔ جمہوریت میں پولیس نہتے لوگوں پر گولیاں نہیں چلاتی

866454
زرداری کے پیپلز پارٹی کے صدر ہونے تک پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوسکتا: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے پیپلز پارٹی کے صدر ہونے تک پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوسکتا،اگر میری جنگ اقتدار کے لیے ہوتی تو نواز شریف کو گرانے کے لیے آصف زرداری سے مل جاتا،پاکستان میں جو حکومت کرتا ہے وہ اداروں کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتا ہے ،تاثر دیا جا رہا ہے کہ نواز شریف اور میرا کیس ایک جیسا ہے ، ماڈل ٹاؤن سانحہ کی جمہوریت میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت کرتا ہے وہ اداروں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتا ہے ، جو ماڈل ٹاؤن میں ہوا وہ اس کی مثال ہے ۔ جمہوریت میں پولیس نہتے لوگوں پر گولیاں نہیں چلاتی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس والے شریف خاندان کے ذاتی ملازم بنے تھے ، انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ اگر ہم چور ہیں تو باقی بھی سب چور ہیں، ڈرا اور دھمکا کر مجھے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی گئی،تاثر یہ دے رہے ہیں کہ نواز شریف اور میرا کیس ایک جیسا ہے ۔ نواز شریف نے تیس ہزار کروڑ روپیہ ملک سے باہر بھیجا اور میرا کیس ہے کہ میں نے کرکٹ کے پیسے سے فلیٹ خریدا۔



متعللقہ خبریں