جمہوریت کی بقا و استحکام کے لئے قبل ازوقت انتخابات کرانے کی ضرورت ہے : عمران خان

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان  نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقا و استحکام کے لئے قبل ازوقت انتخابات مؤثر نسخہ ہے۔

844934
جمہوریت کی بقا و استحکام کے لئے قبل ازوقت انتخابات کرانے کی ضرورت ہے : عمران خان

 

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان  نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقا و استحکام کے لئے قبل ازوقت انتخابات مؤثر نسخہ ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ایک بار پھر قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اور جمہوریت کو بچانے اور مضبوط کرنے لئے انتخابات کو ہی ضروری قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آفت زدہ معیشت کی حقیقت کھول دی ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ 1 سال میں ملکی معیشت نمایاں ابتری کا شکار رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ آئندہ سال پاکستان تقریباً سب بڑے معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہے گا۔ میکرو اکانومی کے اہداف پورے نہیں ہوسکیں گے خاص طور پر مالی سال کا خسارہ اور سالانہ شرح نمو کے اہداف پورے نہیں ہوں گے اور اقتصادی نمو کی شرح بھی منفی اثرات کی زد میں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مفلوج حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بڑھتے ہوئے معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے قبل ازوقت انتخابات ہی واحد حل ہے اور جمہوریت کی بقا و استحکام کے لئے انتخابات ہی مؤثر نسخہ ہے۔



متعللقہ خبریں