عمران خان ستیاناس بیڑا غرق بریگیڈ کے کمانڈر ہیں: احسن اقبال

دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا گیا ہے اور پاناما ڈرامے میں ملک کو  14 ملین کا نقصان ہوا ہے: وزیر داخلہ احسن اقبال

عمران خان ستیاناس بیڑا غرق بریگیڈ کے کمانڈر ہیں: احسن اقبال

پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ستیاناس بیڑا غرق بریگیڈ کے کمانڈر ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا گیا ہے اور پاناما ڈرامے میں ملک کو  14 ملین کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ملکی اداروں میں کوئی ٹکراو نہیں ہے بلکہ ناکام سیاستدان اور لابی غیر آئینی اقدامات کے لئے ایک جواز ڈھونڈنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہے اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماضی میں شیخ رشید کو ننگے پاوں دوڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور اب بھی کچھ ایسا ہی ہونے والا ہے۔



متعللقہ خبریں