کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان میں یوم سیاہ کا انعقاد

پاکستان بھی  کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا

835250
کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان میں یوم سیاہ کا انعقاد

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے  کشمیری عوام کی قربانیوں اورجدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اور بھارتی جبر و جارحیت  کشمیریوں کو ان کے جذبہ آزادی سے  باز نہیں  رکھ سکتی۔

کشمیریوں پر بھارتی مظالم  اُجاگرکرنے کے لئےآج پاکستان  بھرمیں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے  اس حوالے سے  ایک پیغام  جاری کرتے ہوئے کہا  کہ کشمیری عوام کی آزادی کے  لیے قربانیوں اور جدوجہد  کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 27 اکتوبر1947 کوبھارتی فوج نے جموں وکشمیرپر زبردستی قبضہ جمایا تھا۔ متعدد بھارتی رہنما کشمیریوں کو ان کے حقوق  دینے کے وعدے بھی کر چکے ہیں لیکن  وہ لوگ ابھی بھی  ان سے محروم ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ کشمیری میں انسانیت سوزمظالم کی دنیامیں مثال نہیں ملتی، بھارتی جبرواستبداد کشمیریوں کوان کے جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹاسکتا ،پاکستان بھی  کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں