پاکستان، وزیر خزانہ کے تمام تر منقولہ وغیر منقولہ اثاثے منجمد

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار پر 27 ستمبر کو نیب ریفرنسز کے سلسلے میں احتساب عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران فردِ جرم عائد کی گئی تھی

832124
پاکستان، وزیر خزانہ کے تمام تر منقولہ وغیر منقولہ اثاثے منجمد

پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کردیئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحٰق ڈار کے خلاف پاناما پیپرز کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کی۔

آج نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے وفاقی وزیر کے خلاف دو گواہان ، مسعود غنی اور عبدالرحمٰن گوندل کو پیش کیا، جن سے اسحٰق ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے بھی جرح کی۔

دونوں گواہان دو مختلف نجی بینکوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے ملک میں اسحٰق ڈار کے موجود بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے احتساب عدالت کو معلومات فراہم کیں۔

اس سے قبلنیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی، جس کے مطابق وزیر خزانہ کے تمام منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے منجمد کردیے گئے۔

 یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار پر 27 ستمبر کو نیب ریفرنسز کے سلسلے میں احتساب عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران فردِ جرم عائد کی گئی تھی، تاہم انہوں نےاقبال ِ جرم سے انکار کردیا تھا۔

اسحٰق ڈار کے خلاف دائر ریفرنس میں دفعہ 14 سی لگائی گئی ہے، یہ دفعہ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے، جس کی تصدیق ہونے کے بعد 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں