پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر سکیورٹی سمجھوتہ طے پا گیا

پاکستان کی گوادر بندرگاہ پر منعقدہ 21 ویں مشترکہ سرحدی کمیشن  کے اجلاس میں پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر سکیورٹی سمجھوتہ طے پا گیا

827608
پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر سکیورٹی سمجھوتہ طے پا گیا

پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر سکیورٹی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

پاکستان کی گوادر بندرگاہ پر منعقدہ 21 ویں مشترکہ سرحدی کمیشن  کے اجلاس میں سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔

اجلاس میں سرحدوں، سکیورٹی موضوعات، سرحدی تجارت اور مہاجرت  کے موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔

مذاکرات میں فریقین نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کا مطالبہ کیا اور مہاجرت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

سکیورٹی کے موضوعات اور مشترکہ سرحدی منڈیوں کی تشکیل  بھی سمجھوتے کے موضوعات میں شامل تھے۔

اجلاس میں شرکاء نے اس سے قبل  کے اجلاسوں میں منظور کئے جانے والے 30 شقوں کے سمجھوتوں کے اطلاق کا بھی مطالبہ کیا۔



متعللقہ خبریں