ہم اصلی جمہوریت اور فوج کا ساتھ دیتے رہیں گے: عمران خان

شریف مافیا کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح منی لانڈرنگ میں انکو سزا نہ ہو،شریف مافیا کو یہ منظور ہوگا کہ چاہے جمہوریت ڈی ریل ہوجائے مگر انکاپیسہ بچ جائے اور یہ اس حوالے سے ہرطرح کی کوشش کرینگے ،وہ ہمیشہ مظلوم شکل بناکرہی کرپشن بچاتے رہے

ہم اصلی جمہوریت اور فوج کا ساتھ دیتے رہیں گے: عمران خان

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ شریف خاندان جمہوریت کی قربانی دیکرلوٹ مارکی دولت بچانا چاہتا ہے ، پاکستان کونئی سوچ اورنئی سیاست کی ضرورت ہے ،پاک فوج نے ملک کیلئے بے شمارقربانیاں دیں اورہم اس کیساتھ کھڑے ہیں

انہوں نے کہا کہ  پاک فوج ہماری ہے اورہم اس کیساتھ کھڑے ہیں،ملک بھر سے اتنے کارکن اسلام آباد لائیں گے کہ یہاں کھڑا ہونے کی جگہ نہیں ملے گی، پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے جبکہ آج ملک میں جوسیاست کی جارہی ہے یہ وہ سیاست نہیں جو قائداعظم کی سیاست تھی،تحریک انصاف واحد وہ جماعت ہے جس کی سیاست قائداعظم جیسی ہے

شریف مافیا کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح منی لانڈرنگ میں انکو سزا نہ ہو،شریف مافیا کو یہ منظور ہوگا کہ چاہے جمہوریت ڈی ریل ہوجائے مگر انکاپیسہ بچ جائے اور یہ اس حوالے سے ہرطرح کی کوشش کرینگے ،وہ ہمیشہ مظلوم شکل بناکرہی کرپشن بچاتے رہے ،سپریم کورٹ کافیصلہ نہ ماننا بھی جمہوریت کوڈی ریل کرنے کے مترداف ہے اور حکومت خود سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں مان رہی،موجودہ حکمرانوں نے اداروں میں ایسے لوگ بٹھائے جواہل نہیں تھے ،ن لیگ کو جسٹس قیوم جیسے ججز کی عادت پڑی ہوئی ہے ، وزیر داخلہ احسن اقبال سب سے بڑا فراڈ ہے جبکہ آصف زرادری توشکل سے ہی ڈاکو لگتے ہیں مگر وہ چھپانے کی کوشش نہیں کرتے ،زرداری کی طرف سے کرپشن کیخلاف بات قیامت کی نشانی ہے ،بمبینوسینما کے باہرٹکٹ فروخت کرنیوالے کے 600 ارب روپے ملک سے باہر پڑے ہیں، ہم ملک کومیرٹ کی بنیادپرآگے لے جانا چاہتے ہیں،اس کیلئے ہمارے پاس ویژن ہے ،پاکستا ن کے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں،جب تک غربت کاخاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک خوشحالی نہیں آسکتی۔



متعللقہ خبریں