چشمہ امن آپریشن

مقصد امن
ہدف دہشت گردی

پاکستان میں عدم سلامتی کے ماحول کا ذمہ دار امریکہ ہے، وفاقی وزیر ریلوے

چین پاکستان کے داخلی معاملات اور خارجہ پالیسی میں دخل اندازی نہیں کرتا تو امریکہ دو سکے دے کر پاکستان سے ہاتھ اور پاؤں کے انگوٹھے لگوانے ے درپے ہے۔

پاکستان میں عدم سلامتی کے ماحول کا ذمہ دار امریکہ ہے، وفاقی وزیر ریلوے

پاکستان  کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے  کہ  پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے،اس نے پاکستان، افغانستان اور عراق سمیت کئی ممالک میں گندگی پھیلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ کو واضح پیغام دینا چاہیے کہ پاکستان، امریکی حکومتوں  کی ان چالوں سے نبرد آزما ہے۔

امریکی پالیسی  پر نکتہ چینی کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ امریکہ انسان دوست کم  اور  انسان دشمن زیادہ ہے،  یہ  دنیا میں پہلے  خرابیاں پیدا کرتا ہے  بعد ازاں   عالمی برادری پر حکم چلاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان اب امریکہ کی جانب سے مزید ڈو مور کا مطالبہ نہیں سنے گا۔

انہوں نے چین اور امریکہ کے درمیان فرق کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ"پاکستان  کی  ان دونوں ممالک سے متعلق  پالیسی میں واضح فرق ہے کیونکہ چین، پاکستان کے داخلی معاملات اور خارجہ پالیسی میں دخل اندازی نہیں کرتا  بلکہ  اس کے بر عکس   یہ پاکستان کے ساتھ فائدہ مند منصوبوں پر کام کرتا ہے۔لیکن امریکہ دو سکے دے کر پاکستان سے ہاتھ اور پاؤں کے انگوٹھے لگوانے ے درپے ہے۔

انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ذکر کرتے ہوئے  کہا  کہ ایک مرتبہ سی پیک پاکستان آجائے تو چین کے ساتھ پاکستان کی بڑھتی ہوئی قربت  پر  مغربی دنیا کو تکلیف ہو گی۔

کسی ملک کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں وہ لوگ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں  میں رہیں گے  تاکہ پاکستان مغرب کا دستِ نگر رہے اور اپنے پاؤں  پر کھڑا نہ ہوسکے۔



متعللقہ خبریں