پاکستان اگلے سال مارچ میں جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

پاکستانی ساختہ پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں مارچ کے مہینے میں خلا میں بھیجا جائے گا جو چین کے تعاون سے تیاری کے مراحل میں ہے اور پاکستانی سائنسدانوں کی شب و روز محنت کا ثمر ہے

820643
پاکستان اگلے سال مارچ میں جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

پاکستان آئندہ سال مارچ میں مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجے گا۔ سیٹلائٹ چین کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

کراچی میں قومی خلائی ادارے سپارکو میں سپیس ویک کے آغاز پر ہونیوالی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر رینج اینڈ انسٹرومنٹیشن ایاز عزیز نے کہا پاکستان چین کے تعاون سے پہلا ریموٹ سینسز سیٹلائٹ اگلے سال مارچ میں خلا میں بھیجے گا۔

پاکستان کمیشن برائے خلائی و فضائی بالا تحقیق سپارکو میں خلا میں نئی دنیا کی تلاش کے عنوان سے اسپیس ویک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سپارکو کے ممبر رینج اینڈ انسٹرومنٹیشن ایاز عزیز نے بتایا کہ مختلف ممالک خلائی تحقیقات کے ذریعے فضاؤں میں رسائی کو زمین پر اپنے بہتر مقاصد کے لیے بروئے کار لاتے ہیں، ماضی میں پاکستان کا خلا میں بھیجے جانے والا سیٹلائٹ پاک سیٹ ون آر کے ذریعے انتہائی مفید نتائج کا حصول ممکن ہو سکا ہے۔

اسی تناظر میں پاکستانی ساختہ پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں مارچ کے مہینے میں خلا میں بھیجا جائے گا جو چین کے تعاون سے تیاری کے مراحل میں ہے اور پاکستانی سائنسدانوں کی شب و روز محنت کا ثمر ہے، ایاز عزیز کے مطابق نئے سیٹلائٹ پی آر ایس ایس کے ذریعے زراعت و آبپاشی، موسمیاتی تغیر کے نتیجے میں پیدا ہو نے والے حالات، تعلیم جبکہ کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں متاثرہ علاقوں کو تازہ ترین صورتحال اور اسی تناظر میں امدادی سرگرمیوں کی بروقت اور انتہائی تیز رفتار معلومات ممکن ہو سکے گی۔

تقریب میں طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، تقریب کے بعد خلائی تعلیمی بس کا افتتاح کیا گیا جس میں خلا سے متعلق مفید معلوماتی خزانہ موجود ہے۔

 



متعللقہ خبریں