متحدہ امریکہ کو افغانستان میں اپنی ناکامی پاکستان پر نہیں تھوپنی چاہیے: خواجہ آصف

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر خارجہ خواجہ نے کہا افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنا ہو گا، انہوں نے کہا فوجیوں کی تعداد بڑھانے سے کچھ حاصل نہ ہوگا

815836
متحدہ امریکہ کو افغانستان  میں اپنی ناکامی  پاکستان پر نہیں تھوپنی چاہیے: خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اور اسی لیے پاک افغان سرحد پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ ناگزیر ہے۔

متحدہ امریکہ  افغانستان میں اپنی ناکامی  پاکستان پر ڈال کر اپنے وقار کو بلڈوز ہونے سے نہیں بچاسکتا ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر خارجہ خواجہ نے کہا افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنا ہو گا، انہوں نے کہا فوجیوں کی تعداد بڑھانے سے کچھ حاصل نہ ہوگا، انہوں نے تجویز پیش کی کہ مسئلے کو فوجی کی بجائے سیاسی طریقے سے حل کیا جائے۔

 خواجہ آصف نے کہا افغانستان کا 40 سے 45 فیصد علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے، انکو پاکستان میں ٹھکانے بنانے کی کیا ضرورت ہے جبکہ انکے پاس اپنے ملک میں اتنا وسیع علاقہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایساف کے ایک لاکھ سے زائد فوجی بھی انہیں شکست نہ دے سکے، گزشتہ پندرہ برسوں میں افغانستان میں جو کچھ ہوا اس کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینا درست نہیں۔ خواجہ آصف نے کہ جیش محمد اور لشکرطیبہ پر پاکستان میں پابندی ہے اور ان کی قیادت بھی حراست میں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن و سلامتی کی ذمےداری پاکستان پر ڈالی نہیں جاسکتی اور نہ ہی اسلام آباد کابل میں قیام امن کا ضامن ہے، کئی افغان رہنما اپنے مفادات کے لیے پاکستان سے کشیدگی جاری رکھنا چاہتے ہیں، امریکا جنگ سے افغانستان میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ سرحدوں کی دیکھ بھال کرنا سب سے ضروری ہے اور افغان حکومت کو اس پر توجہ دینی ہو گی۔  



متعللقہ خبریں