لاہوریوں نے کلثوم نواز کو جتوا کر نواز شریف کو " I LOVE U" کا پیغام دے دیا

تمام 220 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز مجموعی طور پر 61745 ووٹ لے کر پہلے جب کہ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد 47099 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ہی

808779
لاہوریوں نے کلثوم نواز کو جتوا کر نواز شریف کو " I LOVE U" کا پیغام دے دیا

پاکستان کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر سرکاری طور پر نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تمام 220 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز مجموعی طور پر 61745 ووٹ لے کر پہلے جب کہ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد 47099 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔

ریٹرننگ افسرمیاں شاہد نے این اے120لاہورکے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کااعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز کو کامیاب قرار دیا ہے انہوں نے 61ہزار745ووٹ حاصل کئےاور پی ٹی آئی کی امیدوار کو 14646ووٹوں سے شکست دے دی۔
این اے 120 میں تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد 47ہزار99ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔
پیپلزپارٹی کے فیصل میرنے ایک ہزار414،ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزادامیدواریعقوب شیخ نے5ہزار822ووٹ لئے۔
جماعت اسلامی کے ضیاءالدین انصاری نے صرف 592ووٹ لئے جبکہ آزادامیدوارشیخ اظہرحسین رضوی نے7ہزار130ووٹ لئے۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق این اے120میں ڈالے گئے ووٹوں کاتناسب39اعشاریہ42رہاجبکہ حلقے میں ڈالے گئے ایک ہزار731ووٹ مسترد کر دیئے گئے، ریٹرننگ افسر کے مطابق این اے ے120 میں ایک لاکھ 25ہزار 129افرادنے اپناحق رائے دہی استعمال کیا،جن میں 80ہزار944مرد ووٹرزجبکہ 45ہزار916خواتین شامل ہیں، حتمی نتائج کااعلان19ستمبر(کل)کوکیاجائے گا۔

الیکشن میں حصہ لینے والی تمام جماعتوں نے پولنگ سٹیشنوں کے باہر کیمپ لگائے جہاں ووٹر ز کوووٹ کی پرچیاں فراہم کی جاتی رہیں، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں زبردست جوش وخروش رہا، ووٹرز کو جامہ تلاشی کے بعد پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے دیا گیا اور شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ موبائل فون بھی ساتھ نہیں لے جانے دیا گیا۔ 39 پولنگ سٹیشنوں پر آزمائشی بنیادوں پر 100 بائیومیٹرک مشینوں کا استعمال کیا گیا پولیس اور فوج نے حلقے میں مشترکہ گشت کیا، پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز تعینات رہی جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے، ڈی جی رینجرز پنجاب نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا، میجر جنرل اظہر نوید حیات نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور بائیو میٹرک ووٹنگ کے عمل کا معائنہ کیا، ڈی جی رینجرز نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او نے مختلف مقامات کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، فوجی جوان رات بھر پولنگ سٹیشنوں پر موجود رہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے دوران کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی شکایت نہیں ملی، مجموعی طور پر الیکشن پر امن رہے، بعض مقامات پر لڑائی جھگڑے اور مار کٹائی کا فوری نوٹس لیا گیا۔



متعللقہ خبریں