وزیر اعلی پنجاب: حالیہ ٹورنامنٹ سے پر امن پاکستان کی جیت ہوئی ہے

پاکستان کی آزادی کپ میں کامیابی پر وزیر اعلی پنجاب نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے با معنی بیانات دیے

808211
وزیر اعلی پنجاب: حالیہ ٹورنامنٹ سے پر امن پاکستان کی جیت ہوئی ہے

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پاکستانی  ٹیم کی آزادی کپ میں فتح پر  مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاراورجیت سے قطع نظر پُرامن پاکستانی قوم کوفتح ملی۔

جناب شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھیل سے شائقین لطف اندوزہوئے ،  دونوں ٹیموں  نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، سیکورٹی کے تمام تر انتظامات توقعات کے مطابق رہے اور یہ  اہم  ٹورنا منٹ  بلا کسی  غیر معمولی واقع کے اپنے انجام کو پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا  کہ پاکستان  میں ان میچوں کا انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اورامن دشمنوں کی شکست ہے۔ اب ہم امید کرتے ہیں کہ   کرکٹ کھیلنے والے تمام تر ممالک پاکستان آنے میں  کسی ہچکچاہٹ یا ڈر کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں