بھارت افغانستان میں سرمایہ کاری اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے کررہا ہے: وزیر خارجہ خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کا سیاسی کردار نہیں ہوگا،افغان وزیر خارجہ سے میری بات ہوچکی ہے،افغانستان میں بھارت کا کردار اقتصادی شعبے میں ہوگا

806722
بھارت افغانستان میں سرمایہ کاری اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے کررہا ہے: وزیر خارجہ خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں سرمایہ کاری اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے کررہا ہے۔

بھارت افغانستان  میں کسی بھی صورت امن کے قیام   کے حق میں نہیں بلکہ وہ علاقے میں دہشت گردی  کے فروغ دیتے ہوئے  اور پاکستان  پر  دہشت گردی کاروائیوں کا الزام  لگاتے ہوئے  خطے  کی غیر مستحکم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   بھارت کا افغانستان میں انویسٹمنٹ کا اصل مقصد افغانستان کی خیر خواہی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کل شام نیو یارک جا رہا ہوں، امریکا میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کروں گا۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کا سیاسی کردار نہیں ہوگا،افغان وزیر خارجہ سے میری بات ہوچکی ہے،افغانستان میں بھارت کا کردار اقتصادی شعبے میں ہوگا۔ تاہم  بھارت کے سیاسی کردار سے متعلق بھی بات ہوئی ہے۔ امریکا نے بھی واضح کیا ہے کہ افغانستان میں بھارت کا سیاسی کردار نہیں ہے۔ ہماری کوششوں کے نتائج اچھے نکل رہے ہیں ،توقعات سے زیادہ ہمارے موقف کو پذیرائی ملی ،تینوں ممالک نے ہماری قربانیوں کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ  افغان مسئلے کا علاقائی حل نکالنے کی ضرورت ہے، افغان مسئلے کا فوجی حل مزید پیچیدگیاں پیدا کرے گا۔افغانستان کی صورتحال سے متاثرہونیوالے ممالک اس کا حل ڈھونڈیں۔

 



متعللقہ خبریں