شریف خاندان اور ان کے سمدھی اسحاق ڈار کے گرد عدالت کا گھیرا تنگ بنتا جا رہا ہے

شریف خاندان کے خلاف جمع کرائے گئے 4 ریفرنسز میں ہر ریفرنس 6 ہزار صفحات پر مشتمل ہے

803529
شریف خاندان اور ان کے سمدھی اسحاق ڈار کے گرد عدالت کا گھیرا تنگ بنتا جا رہا ہے

پاکستانی قومی احتساب بیورونے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں 4 ریفرنسز جمع کرا دیے ہیں۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف جمع کرائے گئے 4 ریفرنسز میں ہر ریفرنس 6 ہزار صفحات پر مشتمل ہے اور ہر ریفرنس کے ساتھ پاناما جے آئی ٹی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔

ادھر رجسٹرار احتساب عدالت نے ریفرنسز  کی وصولی کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد  ان کا مطالعہ  شروع کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ  ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم نوازشریف ،  حسن، حسین اورمریم نواز، داماد صفدر اور سمدھی اسحاق ڈار کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف 4 ریفرنسز میں مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں ، نیب آرڈیننس سیکشن 9 اے غیرقانونی رقوم اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے اور سیکشن 9 اے کی دفعات کے تحت سزا 14 سال قید مقرر ہے علاوہ ازیں  عوامی نمائندوں اس سزا کو پانے پر نمائندگی کے لیے   تاحیات نااہل بھی ہوجاتے  ہیں۔

نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف پر جعلی دستاویزات دینے پر الگ سے شیڈول 2 کا حوالہ دیا گیا ہے اور ان  کے خلاف تحقیقات کو نقصان پہنچانے کی دفعہ 131 اے بھی شامل کی گئی ہے جس کی سزا 3 سال قید ہے۔

 



متعللقہ خبریں