ملک کے بڑے ڈاکو کو کلین چٹ دیے جانے کا قوم حساب پوچھے گی، عمران خان

اگر  انصاف کرنے والے  ادارے بڑے ڈاکوؤں کو  نہیں پکڑتے  تو وہ ملک غریب ہوتا جاتا ہے

798803
ملک کے بڑے ڈاکو کو کلین چٹ دیے جانے کا قوم حساب پوچھے گی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  عمران خان  نے چکوال  میں  جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  این اے 120 میں فیصلہ کن انتخابات ہوں گے۔  جس سے یہ  فیصلہ ہوگا کہ قوم پاکستان کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ملکی تاریخ میں   پہلی بار  کسی طاقتور شخص  کا احتساب شروع ہوا اور یہی نیا پاکستان ہے، جے آئی ٹی نے بڑے ڈاکو کو پکڑا، ایسی جے آئی ٹی آپ کومغرب میں بھی نہیں ملے گی، سپریم کورٹ کوسلام پیش کرتے ہیں۔

عمران خان  کا کہنا تھا کہ  کرپشن کے گاڈ فادرنے اداروں کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے ،  نیب کی وجہ سے  بد عنوانیوں میں اضافہ  ہوا ہے ۔ اگر  انصاف کرنے والے  ادارے بڑے ڈاکوؤں کو  نہیں پکڑتے  تو وہ ملک غریب ہوتا جاتا ہے، آصف زرداری بھی نوازشریف کی طرح  بڑے ڈاکو ہیں، چیئرمین نیب نے کل آصف زرداری کوکلین چٹ دی ہے جس پرقوم چیرمین نیب کو نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو میں پونے دو ارب کی کرپشن کی گئی، اس پر ہم شہبازشریف کے خلاف نیب میں جائیں گے۔

ہم نے  8  دن جیل کاٹی  لیکن وہاں کوئی طاقتور ڈاکو نہیں ملا محض ، موٹرسائیکل ، گائے بھینس چوری کرنے والے ہی  ملے،  بڑے ڈاکو ملے تو وہ بھی قومی اسمبلی میں ۔

دوسری جانب چکوال میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 21 سال سے یہ کہتا چلا آرہا ہوں  کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور بد عنوانیاں  ہے، دولت کی کمی کی وجہ سے ہمیں بھیک مانگنی پڑتی ہے اور قرضے مانگنے پڑتے ہیں، جب کہ یہ وہ ملک نہیں جسے مک مکا کرکے لوٹا جائے یہ نیا پاکستان ہے۔



متعللقہ خبریں