زراعت کے شعبے کومزید مضبوط بناتے ہوئے پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنایا جائے گا: شہباز شریف

زراعت کو قومی معیشت میں بنیادی حیثیت حاصل ہے اور زراعت اور لائیو سٹاک کو ترقی دے کر غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے

793449
زراعت کے شعبے کومزید مضبوط بناتے ہوئے پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی  کو مضبوط بنایا جائے گا: شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی اور خوشحالی ہماری معاشی منصوبہ بندی کا بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر ہم  زراعت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے  میں کامیاب ہوگئےتو  پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی مضوبط ہو جائے گی۔

انہوں  نے کہا کہ   زراعت کو قومی معیشت میں بنیادی حیثیت حاصل ہے اور زراعت اور لائیو سٹاک کو ترقی دے کر غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ 
انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں منتخب نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے  کیا۔

وزیراعلی نے کہا کہ اربوں روپے کا کسان پیکیج اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زرعی شعبے میں انقلاب کی نوید ہے۔۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کو اولین ترجیح دی ہے۔ 
محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار بے زمین کاشتکاروں کو بھی بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور چھوٹے کاشتکاروں کی حالت بدلنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے زرعی شعبے کی ترقی کے اقدامات سے حقیقی معنوں میں چھوٹے کسانوں کو ریلیف مل رہا ہے جبکہ زرعی ٹیوب ویلز کے بجلی کے نرخوں میں کمی اور سستے داموں کھاد کی فراہمی سے چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ ہوا ہے۔ 



متعللقہ خبریں