نیب نے لندن فلیٹس کی انکوائری  کے لئے شریف فیملی کو طلب کر لیا

نیب راولپنڈی کی ٹیم لاہور  پہنچ گئی اور سابق وزیر اعظم  نواز شریف ، حسین نواز، مریم نواز  اور کیپٹن ریٹائرڈ  صفدر کو طلب کر لیا گیا

793238
نیب نے لندن فلیٹس کی انکوائری  کے لئے شریف فیملی کو طلب کر لیا

نیب نے لندن فلیٹس کی انکوائری  کے لئے شریف فیملی کو طلب کر لیا۔

اطلاع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم لاہور  پہنچ گئی ہے اور سابق وزیر اعظم  نواز شریف ، حسین نواز، مریم نواز  اور کیپٹن ریٹائرڈ  صفدر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شریف خاندان کو 2 روز قبل بھی نیب لاہور نے طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے تاہم کوئی بھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا۔

شریف خاندان کو آج ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے طلبی نوٹس ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی منظوری سے جاری کئے ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم نیب لاہور میں شریف فیملی کی منتظر ہے۔

نیب کی ٹیم 2 بجے تک شریف فیملی کا انتظار کرے گی۔



متعللقہ خبریں