ملک میں ہنگامی حالت سرمایہ کاری کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے  کہا کہ ملک میں  برآمدات ، پیداوار  اور دیگر تمام  علامات  ملک کی اقتصادی حالت کے بہتر ہونے  کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں بھی کم و  بیش یہی حالات ہیں

788747
ملک میں ہنگامی حالت  سرمایہ کاری کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد   نافذ  ہنگامی حالات  سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری روکنے کے لیے نہیں بلکہ     ان کی سرمایہ کاری  کو تحفظ فراہم کرنے  کے لیے لگایا گیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  اسپارتا  میں  فروٹ جوسسز کی پیداوار  کرونے والے کارخانے  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان نے  کہا کہ ملک میں  برآمدات ، پیداوار  اور دیگر تمام  علامات  ملک کی اقتصادی حالت کے بہتر ہونے  کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں بھی کم و  بیش یہی حالات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے خلاف پراپگنڈہ مہم کرنے والے   خود بھی اپنی تعطیلات     ترکی ہی میں گزار رہے ہیں  جس سے ان کی پرا گینڈا مہم کی خود  ہی نفی ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مختلف   کٹھن حالات سے گزر چکا ہے اور اب بھی مشکلات سے نکلنا چانتا ہے۔

انہوں نے کہا متعدد  عناصر کی جانب سے ترکی  میں   ہنگامی حالات کے جاری رکھنے  کو مسلسل ایجنڈے  پر رکھنے  والوں کو ہم یہ بتا دیں کہ ہنگامی حالات صرف  دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کرنے والوں کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات  ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے  خلاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یورپی ممالک کی جانب سے ترکی  کے خلاف   جاری تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک اپنی اندرونی حالت پر پردہ ڈالنے کے لیے  اس قسم  کی  مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں