پاکستان دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: صدر ممنون حسین

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

پاکستان دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین کو ایوان صدر میں با وقار تقریب کے دوران میانمار، جرمنی، سعودی عرب، روانڈا، سیرالیون، عوامی، پیراگوئے اور میکسیکو کے نامزد سفرا نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

ان سفیروں اور ہائی کمشنر نے بعد میں صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ انھوں نے نئے سفیروں اور ہائی کمشنر کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے ممالک کے موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کام کریں گے ۔ ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ پاکستان دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے خلاف کاروائی آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں میانمار کے سفیر ون مینٹ، جرمنی کے مارٹن کوبلر، سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد المالکی، روانڈا کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل کیونگا چارلس، سیرا لیون کی ہائی کمشنر مسٹر علی مامے امارا کمارا، پیرا گوئے کے سفیر نیلسن الیڈس مورا روڈاس اور میکسیکوکے سفیر جوز الفانسو زگبی کیمارینہ شامل تھے ۔ قبل ازیں پاکستان اور متعلقہ ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور سفارتکاروں کو افواج پاکستان کے دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔



متعللقہ خبریں