پاکستان کے نئےعبوری وزیراعظم کا تھوڑی دیر ہی میں انتخاب، حاقان عباسی کی کامیابی یقینی

قومی اسمبلی میں آج سہ پہر تین بجے وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔ قومی اسمبلی میں ن لیگ اوراتحادیوں کوواضح اکثریت حاصل ہے،223ارکان کی حمایت سے شاہدخاقان کاوزیراعظم منتخب ہونا یقینی ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں مل کربھی کسی امیدوارکو کامیاب کرانے کی پوزیشن میں نہیں

781229
پاکستان کے نئےعبوری وزیراعظم کا تھوڑی دیر ہی میں انتخاب، حاقان عباسی  کی کامیابی یقینی

نواز شریف کی نا اہلی کے بعد نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی میں ووٹنگ آج ہوگی۔ وزیر اعظم کے عہدے کیلئے 6 امیدوار میدان میں ہیں تاہم حکمران جماعت کو واضح اکثریت حاصل ہے۔

ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن کے پانچ امیدوار میدان میں ہیں۔ چھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

 قومی اسمبلی میں آج سہ پہر تین بجے وزیر اعظم کا انتخاب ہو گا۔ قومی اسمبلی میں ن لیگ اور اتحادیوں کو واضح اکثریت حاصل ہے، 223 ارکان کی حمایت سے شاہدخاقان کا وزیراعظم منتخب ہونا یقینی ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی کسی امیدوار کو کامیاب کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحریک انصاف اور شیخ رشید کا ایل این جی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس مسترد کر دیا گیا۔

وزارت عظمیٰ کے لیے شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کی طرف سے امیدوار ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ، خورشید شاہ اور نوید قمر پیپلز پارٹی، کشور زہرہ ایم کیو ایم پاکستان اور صاحبزادہ طارق اللہ جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے جانچ پڑتال کے بعد تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے

ووٹوں کی گنتی کے بعد ایوان کی گھنٹیاں پھر سے بجیں گی، اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے پر وزارت عظمی کے لیے کامیاب امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔  

واضح رہے قومی اسمبلی میں 342 کے ایوان میں وزارت عظمی کا انتخاب جیتنے کے لیے سادہ اکثریت یعنی کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت ہو گی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس 188 ووٹ ہیں اور اسے   اپنے اتحادیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ووٹ بھی تقسیم ہوں گے۔



متعللقہ خبریں