آئندہ انتخابات تک پاکستان مسلم لیگ نون ہی ملکی اقتدار پراپنی مکمل گرفت قائم رکھے گی

پاکستان میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن 342 کے ایوان زیریں میں 188 ارکان کے ساتھ سب سے زیادہ مضبوط جماعت ہے

780503
آئندہ انتخابات تک پاکستان مسلم لیگ نون ہی ملکی اقتدار پراپنی مکمل گرفت قائم رکھے گی

پاکستان میں بڑے پیمانے پر  برپا ہونے والے سیاسی ہلچل کے باوجود برسر اقتدار مسلم لیگ نون ہی ملک  میں اپنی حاکمیت آئندہ  انتخابات  تک جاری رکھے گئی بلکہ مارچ میں اسے سینٹ میں بھی  اکثریت حاصل ہو جائے گی۔

پاکستان میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن 342 کے ایوان زیریں میں 188 ارکان کے ساتھ سب سے زیادہ مضبوط جماعت ہے۔

وزیراعظم کے انتخاب کیلئے 342 کے ایوانِ زیریں میں 172 ارکان کے ووٹ درکارہوتےہیں جبکہ نواز شریف کی نشست کھوکر بھی ن لیگ 188 ارکان کے ساتھ تاحال ایوان کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر موجود ہے۔

ن لیگ کی اس سادہ اکثریت میں ایک 145 عمومی نشستیں، 35 مخصوص اور 6 اقلیتی نشستیں شامل ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی 38 جنرل، 8 مخصوص اور ایک اقلیتی رکن سمیت 47 نشستوں کے ساتھ ایوان کی دوسری بڑی جماعت ہے۔

تحریک انصاف 33 ارکان کے ساتھ تیسری بڑی جماعت ہے جس کی 26 جنرل، 6 مخصوص اور ایک اقلیتی نشست ہے۔

ایم کیو ایم ایوان میں 24 ایم این ایز کے ساتھ چوتھی بڑی جماعت ہےجبکہ جے یو آئی ف ایوان کی پانچویں بڑی جماعت ہے۔ 5ایم این ایز کی حامل مسلم لیگ فنکشنل ایوان کی چھٹی بڑی اور چار نشستوں والی جماعت اسلامی ساتویں بڑی جماعت ہے۔



متعللقہ خبریں